پاکستان نے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کو شکست دیدی

پاکستان نے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کو شکست دیدی

ڈیتھ اوورز میں شاندار گیندبازی کا مظاہرہ، پاکستان نے کیویز ٹیم کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز 2-2سےبرابر کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےمیچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔بابر اعظم 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افتخار احمد 6 اور صائم ایوب ایک رن بناسکے، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سودھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ 2027: جنوبی افریقہ کے 8 وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 169سکور بنا کر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 4، مائیکل بریس ویل 23، مارک چیپمین 12، کول میکونچی 1، جیمز نیشم 16، ٹم سیفرٹ 52 اور زکرے فوکس بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے۔ پاکستان شاہین آفریدی نے چار، اسامہ میر نے 2 جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *