خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے، خواجہ سعد رفیق

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاق پر قبضے کی دھمکیوں پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دیدیا۔ لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصا ف کے رہنما آئےروز دھمکی آمیز بیانات دیتے رہتے ہیں۔ کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کی دھمکی دی جاتی ہے تو کبھی بہتان سازی کی جاتی ہے لیکن یہ نہ سمجھیں کہ ہم خاموش ہیں تو یہ کچھ بھی کہتے رہیں ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کوئی انتشار پھیلے لیکن اگر علی امین گنڈا پور نے وفاق پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پھر گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے، اس لیے بہتر ہے وہ یہ حماقت نہ ہی کریں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے کہ ان کا ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پیروں پر ہوتا ہے، ملک میں سنجیدگی کی سیاست آنی چاہیئے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی

 

ان کا کہناہےکہ پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معاشی مسائل کے حل کیلئے محنت کر رہے ہیں، سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کوشش کررہے ہیں، ہمیں قرض کے بجائے سرمایہ کاری چاہیے، معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں گے، جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہے، جھوٹ بولے جاتے ہیں زہریلا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے لیکن پاکستان کا قافلہ کامیابی سے دوچار ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی آنے والی نسل کو جھوٹ اور بہتان بازی سے بچانا ہے ، آئے روز نوجوانوں کو زہریلا پروپیگنڈہ سنایا جاتا ہے، جھوٹ اور نفرت کی سیاست سے نوجوان نسل کو بہکایا جاتا ہے لیکن ہم نے اس جھوٹ اور زہریلے پروپیگنڈے کو روکنا ہے اور نئی نسل کو ہنر مند بنانے کی جانب سے توجہ مرکوز کر نی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی ہو رہے ہیں، وزیراعظم ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے ، حکومت کی کوششوں کے باعث ملک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے اور عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوا ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *