سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تین دن میں تمام عوامی سڑکوں اور فٹ پاتھ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کو کراچی حکام کو سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز، وزیراعلیٰ ہاؤس، اور گورنر ہاؤس سمیت مختلف عمارتوں کے باہر لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تین رکنی بینچ نے تجاوزات کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کہ عوامی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات وہ لوگ کرتے ہیں جو سرکاری خزانے سے وابستہ ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیا کہ جو لوگ جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے سمجھتے ہیں کہ ان کی جائیداد کے سامنے جو فٹ پاتھ ہے وہ ان کا ہے، وہ اس پر جیسا چاہیں کر یں ، ان کے اپنے جنریٹر بھی نصب تک نصب کیے گئے ہیں ۔ ان فٹ پاتھوں کا عوام کے استعمال کے لیے ہونا چاہئے، ان تک رسائی اور استعمال کو کسی بھی طرح روکا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کےاحکامات پر حکم پر سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سندھ کے باہر لگائی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں ۔