محکمہ موسمیات نےپنجاب، سندھ، اور خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں راولپنڈی ، لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا، اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ 27 سے 29اپریل کے دوران تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے ۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ ،آندھی، گرج چمک اور تیز بارشوں کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر(بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کونقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
حکومت عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار، جیل سے بانی پی ٹی آئی کا جواب آگیا
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں راولپنڈی ، لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا، اور بہاولپور سمیت دیگر شہروںمیں بارش ہوئی۔ وسطی اور شمالی پنجاب میں بڑی مقدار میں بارش کا امکان موجود ہے۔ سندھ کے جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بارش ہوئی اسی طرح نیلم وادی، آزاد کشمیر میں بھی نئی بارش کی سلسلہ وار داخل ہو چکی ہے، جس نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے۔ نیلم وادی کی سڑک چلاہنا سے شاردا تک ٹریفک کے لیے کھلی ہے، جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کو صاف کرنے کا عمل جاری ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں بارشوں کی وجہ سے نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے 29اپریل تک جاری رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی
موسم کا احوال بتانے والوں نےکہا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کےمطابق بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایات:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں 29اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے بعث پیشگی طور پر حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلیٰ نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کومتحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔