این اے 148 ضمنی انتخابات، علی گیلانی کو پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری

این اے 148 ضمنی انتخابات، علی گیلانی کو پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری

این اے 148 ضمنی انتخاب کے لئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی قاسم گیلانی کو پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ جاری کرد یا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 کے ضمنی انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی نے علی قاسم گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ۔ پارٹی ٹکٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں ٹکٹ جاری کیا، این اے 148 میں ضمنی انتخاب 19 مئی 2024 کو منعقد ہوگا ۔ علی قاسم گیلانی اپنے والد کی خالی کردہ نشست سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ علی قاسم گیلانی نے اپنا سیاسی کریئر خود بنایا ہے۔ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں اور پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا کے ہیڈ بھی ہیںوہ ہمیشہ ملتان کے عوام کے ہر درد وغم میں برابر کے شریک ر ہے۔ آج وہ اپنے حلقہ انتخاب میں پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں۔ جس محنت و لگن سے وہ سیاست کر رہے ہیں، امید ہے وہ ایک دن ملک بھر میں اپنا الگ نام اور منفرد مقام پیدا کریں گے۔

علی قاسم گیلانی ملک بھر کے کارکنوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔ ان کے مسائل سنتے ہیں۔ علی قاسم گیلانی نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں سے اپنے والد کا نظریاتی رشتہ بہترین انداز میں نبھایا ہے۔ وہ جدھر جاتے ہیں پارٹی کارکنوں سے خندہ پیشانی سے ملتے ہیں۔ کارکن بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جدوجہد اور قربانیوں کے اس سفر میں سید علی قاسم گیلانی سے پارٹی کارکنوں کی بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا ۔ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کا پاکستانی سیاست میں اہم کردار ہے۔ سیاست میں گیلانی خاندان نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پارٹی قیادت اور قوم سے وفاداری نبھائی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *