میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ مستقبل میں ایسے فیچر پر کام کرنے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کواِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرنے میں کسی دشوای کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔
اور وہ وائس کال بھی کر سکیں گے ۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الوقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور یہ فیچر گوگل پلے بِیٹا پروگرام پر سائن اپ ہو نیوالوں کیلئے دستیاب نہیں ہے ، اس کے استعمال سے صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے گا ۔ صارفین جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، اس کے استعمال سے صارفین واٹس ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔ تاہم ڈائلر کا عمل ابھی مبہم ہے امید کی جا رہی ہے کہ یہ فیچر صارفین کو ان لوگوں کو کال کرنے میں بھی مدد دے گا جن کے نمبر آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔ 2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔
اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔ یہ فیچر صارفین کو بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ کسی نمبر کو عارضی طور پر کانٹیکٹس میں ایڈ کرکے فون کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یعنی وقت کی بچت کیساتھ ساتھ کانٹیکٹ لسٹ میں ایسے نمبر شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جن سے ایک یا 2 بار بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن آئندہ ہفتوں میں اپ ڈیٹس کے ساتھ اس کا متعارف کروا ئے جانے کی امید ہے ۔