ن لیگ کا نواز شریف کو پھر پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ

ن لیگ کا نواز شریف کو پھر پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں محمدنوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے مطابق مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ، تنظیمی اجلاس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی قیادت سے مسلم لیگ (ن)مزید مضبوط ہو گی ا ور ان کی قیادت میں پارٹی کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ قرار داد کے مطابق یہ بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت پارٹی سے نااہل کیا گیا اور ان کو کو پاکستان مسلم لیگ( ن )کی صدارت سے جبری طور پر ہٹایا گیا۔ قرارداد کے متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ آج جب کہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے آخری انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو ایک بار پھر سرخرو کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات 2024میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی فلسطین پر صہیونی مظالم کی پرزور مذمت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔

مزاحمت یا مفاہمت ؟ بیانیہ نوازشریف کا ہی رہے گا، رانا ثناءاللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ مزاحمت کا ہویا مفاہمت کا نوازشریف کا بیانیہ ہی رہےگا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کےتنظیمی اجلاس میں تمام عہدیداران نےشرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عہدیداران نواز شریف کی دل سے قدر کرتے ہیں ، اور ان کو پارٹی کی قیادت کے لئے پھرنامزد کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کوایک سازشی جوڈیشل آرڈرکےتحت صدارت سے الگ کیا گیا تھا، جبرکی تمام رکاوٹیں اب دورہوچکی ہیں۔ میاں نوازشریف سےپارٹی کی قیادت دوبارہ عہدہ سنبھالنےکی درخواست کردی گئی ہے، شہبازشریف دن رات ملک کومعاشی بحران سےنکالنے کے لئے بھر پورکوشش کررہےہیں، وہ کوتاہیوں،کمزوریوں پرقابوپائیں گے۔ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ اور انشاءاللہ ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ پاکستان ترقی کرے گا ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 2017میں نوازشریف کوجبرکےذریعےپارٹی سے علیحدہ کیا گیا تھا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں انہی کا بیانیہ رہا اب بھی وہ رہےگا، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے دائیں اوربائیں میرے بھائی بیٹھےہیں، پاکستان مسلم لیگ(ن)ایک جمہوری اورسیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن)میں رائےکےاظہارمیں کوئی قدغن نہیں ہے، وزیر اعلیٰ مریم نوازپنجاب کےعوام کوریلیف دینےکی بھرپورکوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے سیاسی بیانیےکوکچھ ہفتےتک لوگوں کےسامنےلائیں گے، قائد کا عہدہ عزت اوراحترام کا ہوتا ہے، پارٹی میں آپریشنل عہدہ صدرکا ہی ہوتا ہے، شہبازشریف نےہرکام نوازشریف کی اجازت سےہی کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *