الیکشن کمیشن نے این اے 81 سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا

الیکشن کمیشن نے این اے 81 سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے81گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری بلال اعجاز کا بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چوہدری بلال اعجاز کی عام انتخابات میں این اے81گوجرانوالہ سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن بحال کر دیا۔بلال اعجاز عام انتخابات میں 8 ہزار ووٹوں کے واضح فرق سے کامیاب ہوئے تھے، لیکن دوبارہ گنتی میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن پر تیسری بار اعتراض عائد

یاد رہے گزشتہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم ناہرا کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلال اعجاز کی بطور رکن قومی اسمبلی رکنیت بحال کر دی تھی۔جسٹس شاہد کریم نے یہ احکامات بلال اعجاز کی جانب سے اظہر قیوم کی جیت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے دیے تھے۔درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اظہر قیوم کو این اے 81 سے کامیاب امیدوار قرار دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ملک کے تمام مسائل کا حل ہیں ، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ انہیں این اے 81 سے 8 ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار دیا گیا تھا تاہم کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں غیر قانونی طور پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی میں ان کے 2 ہزار 500 ووٹ کم کر دیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دے سکتا اور عدالت سے استدعا کی کہ اظہر قیوم کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *