ایک ماہ میں اووربلنگ کرکے عوام کی جیبوں پر 34 ارب 29 کروڑکا ڈاکہ ماردیا گیا

ایک ماہ میں اووربلنگ کرکے عوام کی جیبوں پر 34 ارب 29 کروڑکا ڈاکہ ماردیا گیا

ملک میں ایک ماہ میں 92کروڑ 69لاکھ یونٹس بجلی کی اوورنگ بلنگ کا انکشاف ہوگیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک ماہ کے دوران 256 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے اور ملوث لوگوں کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی بلوں میں وصول کیےگئے اور ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

 

مزید پڑھیں: حکومت کازائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

 

اس حوالے سےچند روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا کہنا تھا کہ جو چوری میں ملوث ہے، اسے جتنا احتجاج کرنا ہے، کرتا رہے، ہمارے اوپر جوں بھی نہیں رینگیں گی، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے اداروں کے اندر 20 فیصد سے زائد ایسے لوگ ہیں، جو اس کام کے اندر ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی 80 فیصد پر اثر ہونا، اور ان کو اپنے آپ کو بچانے کے لیے استعمال کرنا ہمارا ادارہ افورڈ نہیں کرسکتا، نہ ہی کوئی کرے گا، 20 فیصد چوری کا فائدہ اٹھانے والے لوگ، افسران، لائن مین، میٹر ریڈرز اور وہ صارفین جو چوری کر رہے ہیں، ان کا بوجھ یہ پاکستان نہیں اٹھا سکتا۔ اویس لغاری نے کہا کہ اتنے سارے لوگ عوام کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ جو لوگ چوری کر رہے ہیں، ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *