تحریک انصاف نے این آر او کانام مذاکرات رکھا ہوا ہے، سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے۔تحریک انصاف بات چیت بھی کر رہی ہے اور پھر مُکر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں این آر او دیدیا جائے تو اسی قیادت کے قصیدے پڑھنے لگ جائیں گے۔ ملکی اور قومی مفادات کے معاملے پر ہم نے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو این آر او مل جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھنا شروع ہوجائیں گے ۔یہ بات چیت کر بھی رہے ہیں اور مُکر بھی رہے ہیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ 190 ملین دے دیں، فوراً معافی ہوجائے گی۔ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ فوراً این آر او کی بات شروع کردیتے ہیں،حکومت فیصلہ کرے گی تو کوئی بھی بندا یا ادارہ بات کرے گا، یہ چاہ رہے ہیں 190ملین ہم کھا چکے، توشہ خانہ ہوگیا، 9 مئی ہوگیا اب معاف کریں۔ اگر ان کو این آر او دے دیا جائے تویہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے، ہم جو کہتے تھے ہم اس پر کھڑے رہے ہیں۔ اسمبلی کے بزنس چلانے سے لے کر یہاں بہت سے مسائل ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار، جیل سے بانی پی ٹی آئی کا جواب آگیا
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایکس (ٹویٹر)پر جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ یومِ تاسیس کے موقع پر ملاقات کیلئے جیل آنے والے ذمہ داران سے بانی چئیرمین عمران خان نے خصوصی گفتگو کی۔بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔یری قوم جان لے کہ مجھے سراسر جعلی، جھوٹے، من گھڑت اور بےبنیاد مقدمات کی پاداش میں گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں قید کیا گیا۔ مجھے اگر 9 سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا مگر میری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔