گلوکارہ ناہید اختر کی بیٹی نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

گلوکارہ ناہید اختر کی بیٹی نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

گلوکارہ ناہید اختر کی بیٹی کا موسیقی کی دنیا میں قدم، پہلی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

70اور80کی رہائی میں فلمی موسیقی پر راج کرنیوالے معروف پاکستانی گلوکارہ ناہید اختر کی صاحبزادی نے بھی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنی والدہ کا مشہور و معروف گانا’اور ہم چپ ہی رہے ‘گا کرسوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں سے داد سمیٹی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ناہید اختر کی بیٹی نے اپنی والدہ کی یاد تازہ کر دی اور لوگ ان کے مزید گانوں کی رونمائی کے بھی منتظر ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کریں: 

 

1954کوملتان میں پیدا ہونیوالی ناہید اختر نے ریڈیو پاکستان ملتان سے گلوکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1970 میں پی ٹی وی کے پروگرام لوک تماشا میں گانا’مینوں سوڈا واٹر لے دے وے روز بالما کہندی‘ گا کر مقبولیت حاصل کی ۔ فلم شمع کے گیت ’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘ سے شہرت کی بلندیوں کا چھوا۔ موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر انہیں متعدد اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *