یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
یکم مئی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کاامکان ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر ڈیزل او ر گیسولین کی قیمت 4.3 ڈالر فی بیرل اور 1.86 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
اس حوالے سے آئل انڈسٹری کے ماہرین کاکہناہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔ ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: سونا مزید 5 سو روپے مہنگا ہوگیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات 30 اپریل 2024 کو فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔قیمت میں کمی کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہوجائے گی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 193.08 روپے سے کم ہوکر 185.05 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او کی قیمت 174.34 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔