مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سینئر قیادت نے پارٹی کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف سے پارٹی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کی پارٹی قیادت سنبھالنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ پارٹی کارکنان نے خواہش کا اظہار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھالیں۔نواز شریف کو ایک گھنائونی سازش کے تحت نا اہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا تھا تاہم اب مسلم لیگ (ن)ایک بارپھر نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی بات چیت ہونی چاہیے، رانا ثنا اللہ
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں نوازشریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں۔ پارٹی کا آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہے۔مسلم لیگ ن دوبارہ مقبولیت اور اپنا مقام حاصل کرے گی۔ پارٹی اجلاس میں الیکشن سے پہلے اور بعد کی سیاسی صورتحال پر تجاوز دی گئیں ہیں یہ تمام تجاویز قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی اورچین سے واپسی کے بعد نوازشریف کے سامنے تمام تجاویز رکھی جائیں گی۔ ہم وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جس کی عوام توقع رکھتی ہے۔پارٹی بیانیہ وہی رہے گا جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی کوششوں کی تائید کی گئی۔شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔شہبازشریف کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کوتاہیوں و کمزوریوں پر قابو پائیں گے۔چین سے واپسی پر نواز شریف کودرخواست کریں گے کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت دوبارہ سبنھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔