پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا واضح پیغام ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملک کر ٹیم پاکستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اورتوجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ سربراہ پاک آرمی نے مزید کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
مزید پڑھیں: اومان کے عوام آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے محبت کرتے ہیں، پاکستانی سفیر
انہوں نے زوردیا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔
گرین پاکستان انیشیٹیو
دوسری جانب گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی پر کام جاری ہے، جس کا مقصدعالمی زرعی بیسٹ پریکٹس پرعمل پیرا ہونا ہے۔ گرین پاکستان انیشیٹیو لِمزکی زیرنگرانی صحرائے چولستان میں زراعت کو بحال کرنے پر مرکوز ہے، اِس اقدام کےتحت زراعت اورمویشیوں کےانتظام کوبہتر بنانے کیلیے جدیدزرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجاتاہے۔ کسانوں کو پانی اور بجلی جیسے اہم وسائل فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ دوردرازعلاقوں تک سال بھر رسائی کو یقینی بناکرچیلنجوں سےنمٹاجاسکے۔ لمز نے چین سے درآمد شدہ اسمارٹ ایگریکلچر مشینری متعارف کرائی ہے، جو کارپوریٹ فارمنگ انیشیٹیو کےتحت جدید زرعی تکنیکوں میں ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے۔ لمز کی ابتدائی توجہ کا مرکزپنجاب کا علاقہ چولستان ہے، جو بتدریج بڑھ کر پورےملک میں بڑے پیمانےپر کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ کا باعث بنے گا۔ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصدعالمی زرعی بیسٹ پریکٹس پرعمل پیراہونا، پیداواری صلاحیت کوبڑھانا اورپائیدارخوشحالی کوفروغ دینے کےلیے وسائل کا مؤثراستعمال کرنا ہے۔