آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا

آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن اور آزاد رکن قومی اسمبلی کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حوالےسے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت ن لیگ کے 120سیٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے ،پنجاب سے49 ،خیبر پختون خوا سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، جبکہ پارٹی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 71 ارکان کیساتھ تیسرے نمبر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار، جیل سے بانی پی ٹی آئی کا جواب آگیا

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں،ایم کیو ایم کے 21 اراکان، جے یو آئی کے11، ق لیگ کے5 ارکان ہیں، اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے4 اور ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ،ایک رکن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ضیا ، بی اے پی(باپ)پارٹی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد بھی ایک ،ایک ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹیوں کی تازہ پوزیشن سے آگاہ کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےالیکشن کمیشن سے پارٹیوں کی تازہ پوزیشن طلب کی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *