وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے مارشل آرٹ کے مایہ ناز اتھلیٹ عرفان محسود کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے 5 لاکھ روپے کے نقد انعام کا چیک حوالے کیا اور انہیں اعزازی کوچ کے طور پر لینے کا بھی اعلان کیا۔
مشیر کھیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی عرفان محسود کی حوصلہ افزائی کرنے اور انکے خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے انکی تمغہ امتیاز کیلئے بھی سفارش کی جائے گی۔اس حوالے سے بدھ کے روز مارشل آرٹ اتھلیٹ عرفان محسود نے وزیر اعلی کے مشیر کھیل کیساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی تھی اور انکے ساتھ مارشل آرٹ کے حوالے سے صوبے میں سرگرمیوں اور اتھلیٹس کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاتھا۔ انہوں نے مشیر کھیل کو متعلقہ کھیل کے حوالے سے اپنی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں سیکریٹری سپورٹس مطیع اللہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹ عبدالناصر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی کی سرپرستی میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کھیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے جسکا مقصد صوبے میں کھیلوں جیسے مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
مشیر کھیل نے کہا کہ اس صوبے سے تعلق رکھنے والے سپورٹس سٹارز ہمارے ہیروز ہیں جو پوری دنیا میں ہماری مثبت تصویر کشی کرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین سوچ بھی یہی ہے کہ یہاں پر صحت مندانہ سرگرمیاں پروان چڑھے جس کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تمام کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر اپنے استعداد کے مطابق اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے تاکہ ان کی مناسب حوصلہ افزائی ہو سکیں۔ انہوں نے عرفان محسود کیلئے ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس میں بطور اعزازی کوچ لینے کا اعلان بھی کیا جبکہ وزیر اعلی کی جانب سے انھیں نقد انعام کا چیک بھی حوالے کیا۔گئینزورلڈ ریکارڈ کی سنچری مکمل کرنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود کا کہنا تھا کہخیبرپختونخوا کے محکمہ سپورٹس کا رویہ ٹھیک نہیں جبکہ ڈیپارٹمنٹ کے پاس فنڈز بھی نہیں ہیں ،لہذا پانچ لاکھ انعامی رقم کا چیک واپس کرتا ہوں۔