زرمبادلہ کےذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کےذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

معاشی بحران میں پھنسی پاکستا نی عوام کا بوجھ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

دن بدن پاکستانی عوام کے لئے مشکلات میں مزیداضافہ ہونے لگا ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئےاعداد وشمار کے مطابق19 اپریل 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے قومی ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *