عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اگر ہمارا حق نہ ملا تو حکومت گرائیں گے اور پھراسلام آباد پر قبضہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا جذباتی خطاب۔

خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے یومَ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا اگر ہمارا حق نہ ملا تو حکومت گرائیں گے اور اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، انہیں مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ قوم کا احساس ہے اسی لیے احتجاج کی کال نہیں دے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرکے حکمرانوں کو ملک مسلط کیا گیا، جو حکمرانوں کرسیوں پر براجمان ہیں اُنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا، ہم نے اصلاح نہ کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمارے اداروں کیخلاف نفرت پیدا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں ، ادارے کمزور ہوں گے تو نقصان ملک کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: میں ہر صوبے میں جاؤں گا دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو آج بخوبی علم ہے کہ ملک میں چور اور مسلط کیا ہوا کون ہے، ملک کا بچہ بچہ عمران خان کے لیے جان دینے کو تیار ہے، عمران خان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں لاکھوں شہادتوں پر کوئی آواز نہیں اٹھارہا، جن کو جیلوں میں ہونا تھا وہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، جیل کے اصل حقدار باہر گھوم رہے ہیں، جیل کے اصل حقدار کوئی وزیراعظم ہے تو کوئی وزیر اعلی، ہم نے اصلاح نہ کی تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *