فوج سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، محمود خان اچکزئی

فوج سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، محمود خان اچکزئی

فوج سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ملک ایجنسیز کے بغیر چل سکتا ہے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس محمود خان اچکزئی کا اہم بیان آگیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد’تحریک تحفظ آئین‘کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارا افواج سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی گرینڈ الائنس کسی ادارے کیخلاف نفرتیں پھیلانے کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کوئی ملک ایجنسیز کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحادپاکستان کو بچانے کے لیے کیا ہے، ملک اس وقت خطرناک ترین دور سے گزر رہا ہے اور اسے بحرانوں سے اجتماعی سوچ کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے، ہم کسی ادارے کیخلاف نفرت نہیں پھیلانا چاہتے۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

 

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان جب تک آئین کے دائرے میں نہیں چلے گا، پارلیمنٹ پالیسیوں کا منبع نہیں ہوں گی تب تک مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ فوج آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں ہر جماعت کا ایک نمائندہ موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نمائندے کو کوآرڈینیٹر بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرینڈ الائنس کا پانچ مئی کو کراچی میں جلسہ ہوگا پھر دس مئی کو فیصل آباد میں پنڈال سجائیں گے۔ تمام جگہوں پر جلسوں کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *