سعودی عرب سے متعلق بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

سعودی عرب سے متعلق بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

سعودی عرب سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر عمران خان نے شیر افضل مروت کی سرزنش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بتایا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان دینے پر میری سرزنش کی ہے۔ شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے حامد خان کا نام لیا لیکن حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، کوئی مفاہمت نہیں۔ البتہ عمران خان نے کہا کہ قوم کیلئے ضروری ہے اپنی اُڑان بھرے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

 

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت اپنے ہی پارٹی کے کچھ رہنماؤں پر برس پڑے

 

اس سےقبل شیر افضل مروت نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

 

مزید پڑھیں:  عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نامزد کر دیا

 

شیر افضل مروت کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھاکہ مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیے جاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے، یہ ایک مہم کے تحت کیا جاتا ہے، ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *