ملک میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ۔ جبکہ دس گرام سونا 429 روپےکے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 905 کا ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2302 ڈالر فی اونس ہو گیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپےاور 10 گرام سونےکا ریٹ 943 روپے اضافے سے 2لاکھ7 ہزار 476 روپےپر پہنچ گیا تھا۔