بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے آفیشلی طور پر ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

قومی کرکٹر بسمہ معروف نے 276بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ بسمہ معروف بائیں ہینڈ بیٹر ہیں انہوں نے 2006 میں اپنے ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) ڈبیو انڈیا کے خلاف کیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کا ڈبیو کو آئرلینڈ کے خلاف 2009 میں کیا۔ انہوں نے اب 276 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی جو کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔ کیریئر کے دوران بسمہ نے 6،262 انٹرنیشنل رنز بنائے، جن میں 33 نصف سینچریاں شامل ہیں، اور انہوں نے 80 انٹرنیشنل وکٹس بھی حاصل کی ہیں ۔ معروف کرکٹر بسمہ معروف نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ میں نے اپنے پسندیدہ کھیل سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میرے لیے ایک بہترین سفر تھا ، جس میں مشکلات، کامیابیاں، اور ناقابل فراموش لمحات شامل ہیں”،

انہوں نے کہا کہ “میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے مجھے شروع سے آج تک مجھے کرکٹ میں پوری طرح سپورٹ کیا ہے ۔
“میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جس نے مجھ پر اعتبار اور مجھے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا ۔
آخر میںمیں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی ، جو میرے لیے خاندان کی طرح بن گئے ہیں۔ ہم نے میدان کے اندر اور باہر جس دوستی کا اشتراک کیا ہے وہ ایسی چیز ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔اس کے علاوہ “میں اپنے پرستاروں اور ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *