نامور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبسیڈر یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے۔یوسین بولٹ نے تین مسلسل اولمپکس میں 3، 3 گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر کرکٹ ورلڈ کپ کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں یوسین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔