اسلام آباد پولیس نے جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی سپرویژن میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس فورس نے بھی حصہ لیا۔آپریشن سے قبل ایس ایس پی آپریشنز نے نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔سرچ آپریشن کے دوران گھروں، مشکوک افراد، دکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔