محکمہ ایکسائز نے شہریوں پر بجلی گرادی گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ فیس میں بڑا اضافہ کر دیاگیا ۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب حکومت کی ریلیف پالیسیز کے برعکس شہریوں پر بڑا بوجھ ڈال دیا، گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فیس ڈیڑھ گنا اضافہ کر دیا گیا، محکمہ ایکسائز نے صارفین پر 770 روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا، اب گاڑی و موٹر سائیکل کا رجسٹریشن کارڈ کے 1300 روپے وصول کی جائے گی، محکمہ ایکسائز اس سے قبل 530 روپے کارڈ کی فیس وصول کرتا تھا، ڈی جی ایکسائز نئی رجسٹریشن کارڈز میں اضافے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے پی آئی ٹی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا، پی آئی ٹی بی کی جانب سے سسٹم میں اضافی شدہ رقم کے اندراج کے بعد وصولی کی جائے گی، سالانہ 30 سے 40 لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن و ٹرانسفر پر کارڈز جاری کئےجاتے ہیں.