وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طلبا کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کی اسکیم میں 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا نے پورٹل پر رجسٹریشن کرا لی۔
پی آئی ٹی بی ریکارڈ کے مطابق، 16,000 سے زیادہ آن لائن درخواستیں جمع ہوئی ہیں، جن میں تقریباً 13,000 طلباء پٹرول بائیکس کے لئے اور 3,800 برقی موٹرسائیکلز کے لئے درخواست دی ہے۔ پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے، اور مزید درخواستیں موٹرسائیکل اسکیم کے لئے آ رہی ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، اور راولپنڈی کے طلباء درخواست دینے کے لئے اہل ہیں۔ حکومت پنجاب نے بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ کو ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، اور ماہانہ اقساط کو بھی حکومت پنجاب کو ادا کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈاؤن پیمنٹ جبکہ ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی حکومت پنجاب اداکرے گی۔
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہائوسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی تھی، اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹان پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔مریم نوازنے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
شہریوں کو 1لاکھ سستے اپارٹمنٹس:
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے اپنے گھر کے خواہشمند متوسط گھرانوں کو بڑی خوشخبری سنائی تھی ۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر 5ہزار سستے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 1لاکھ گھروں کی تقسیم پر قواعد و ضوابط طے کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔اس حوالے سے صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات حکومت کی پیش کردی گئیں تھیں۔
محکمہ ہاوٴسنگ اینڈ ٹاوٴن پلاننگ ایجنسی نے اپنی چھت اپناگھرمنصوبے کی ابتدائی سفارشات حکومت کوپیش کردیںجس کے تحت حکومت 26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے۔ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔ پنجاب حکومت اپارٹمنٹ کی تعمیرپر60 فیصد سبسڈی دے گی جبکہ شہری 40 فیصد رقم قسطوں میں اداکرکےاپارٹمنٹ لے سکیں گے۔
محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے دی گئی تجاویزکے مطابق سستے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کیلئے رائیونڈ پر جگہ کا انتخاب کیا جائیگا ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی رولز بنائے گی ،سکیم راولپنڈی، ملتان ،فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں شروع کی جائے گی جبکہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مزید فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کیا تھا۔
50ہزار گھرانوں کیلئے سولر سسٹم:
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو 1 کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری دی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پنجاب میں گھرانوں کو سولر سسٹم دیں گی تاکہ کم بجلی استعمال کرنیوالے گھرانے بھاری بھرکم بلو ں کے بوجھ سے بچ سکیں۔ اسی وعدے کی تکمیل کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیاتھا۔100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے،ون کے وی سسٹم میں 2 سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیرو چلائی جا سکیں گی،لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔
اجلاس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی،بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں اور دیگرسامان استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا،روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔
سندھ حکومت کا300 یونٹ دینے کا اعلان:
دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی مستحق افراد کو 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان کررکھا ہے۔چند دن قبل سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہاتھا کہ ہم 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دیں گے مگر اس میں ابھی وقت لگے لگا ،ہماری کوشش ہو گی کہ اس اقدام کو جتنا جلدی ہوسکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور میں حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کا اعلان کیا تھا ۔