ایکس کی بڑی سکرین کیلئےسمارٹ ٹی وی ایپ کی تیاری شروع

ایکس کی بڑی سکرین کیلئےسمارٹ ٹی وی ایپ کی تیاری شروع

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں بہت جلد پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو سمارٹ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر دیکھنا صارفین کے لئے ممکن ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس سمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق (سوشل میڈیا پلیٹ فارم )سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس سمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایکس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر لِنڈا یاکارینو نے کیلیفورنیا میں ایک ٹویٹ کے دوران بتایا کہ جلد ہی کمپنی صارفین کے سمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ٹی وی ایپ کے ساتھ کونٹینٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس طریقے سے صارفین ایک بڑی سکرین پر اعلیٰ معیاری تفریح حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ سمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ایپ ٹرینڈنگ ویڈیو کے الگوردم کا استعمال کرے گی تاکہ صارفین مقبول مواد سے اپ ڈیٹ رہ سکیں۔

اور ویڈیو کو عنوان سے ترتیب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ صارفین ایپ کو استعمال کرتے ہوئے موبائل ڈیوائس سے بڑی سکرین پر کاسٹ کر سکیں گے۔ یاد رہے 2022 میں ایلون مسک نے ایکس کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا جس کے بعد سے پلیٹ فارم میں کونٹینٹ پالیسیوں، برانڈنگ اور الگوردم میں واضح تبدیلیاں لائی گئیں ہیں۔اس سے قبل اکتوبر 2023 میں ایکس میں ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔ ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *