یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں یکم مئی 2024 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 15دنوں میں کمی آئی ہے، جس کے باعث پاکستان میں یکم مئی 2024سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت ایک روپے 86 ڈالر کمی سے 107 روپے 16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت 4 روپے 3 ڈالر کمی سے 104 روپے 76 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان میں یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لٹراور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا حتمی اعلان 30 اپریل کو کرے گی۔ آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 34پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اکاون پیسے، مٹی کا تیل تین روپے آٹھ پیسے فی لٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایچ او بی کی قیمت میں ایک روپے چورانوے پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ترانوے پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حتمی فیصلہ تیس اپریل کو کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *