بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پُر عزم

بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پُر عزم

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتیں، پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کھیل رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پرمشتمل ٹی ٹو ئنٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کا کہنا تھا کہ ہمار ی کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتیں، مجھے سب لڑکوں پر یقین ہے، انشاءاللہ یہی لڑکے اچھا کھیل پیش کریں گے، بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے تیاریاں کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ایک اچھا اور سنہری موقع ہے، اسی لیےمختلف کمبینیشن آزما رہے ہیں، کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں مختلف تجربے کئے جا سکتے ہیں۔

کیوںکہ مقصد ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو مضبوط کرنے کے لئے تیار یاں کرنا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ہر کھلاڑی کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سب کھلاڑی تیار رہیں، کیونکہ ورلڈکپ سر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھا کرنا مقصد ہے اور مثبت ذہنیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کی انجری اتنی خاص نہیں لیکن احتیاط کے طور پر آخری دو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق سوال کے جواب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے کہا کہ فٹنس پر سب کھلاڑی کام کررہے ہیں، فٹنس کے حوالے سے کاکول کیمپ کا فائدہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *