موٹروے پولیس اہلکارکو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون گرفتار

موٹروے پولیس اہلکارکو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون گرفتار

موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے والی خاتون کی گرفتار کر لیا گی جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر روائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک خاتون موٹروے پولیس اہلکار کیساتھ تلخ کلامی کر رہی ہے اور اس دوران وہ آپے سے باہر ہوجاتی ہے اور گاڑی کے سامنے کھڑے موٹروے پولیس اہلکار کوٹکر مارتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا جارہا تھا کہ یہ واقعہ جنوری میں پیش آیا تھا اور اس کے بعد اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ جس پر شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے خاتون کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اب معاملہ بڑھنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکور ہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔خاتون کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی۔ اس کاروائی کے دوران وہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی جس سے موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر ماری گئی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون اسلام آباد کلب سے روانہ ہوئی تو پولیس نے تعاقب کیا اور لیڈی اہلکاروں کی مدد سے خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیرآباد ضلع راولپنڈی میں سیکشن 279، 186، 337 جی اور 427 کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *