عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نامزد کر دیا

عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نامزد کر دیا

عمران خان نے شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کرکے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا۔

عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے نامزد کیا جائے ۔ اس سے قبل بانی تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیاتھا تحریک انصاف کے 2 سینئر رہنماؤں نے بھی شیر افضل مروت کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کرنے تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پارٹی کے کچھ رہنما عمران خان کو مجبور کر رہے تھے کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نہ لگایا جائے اور کسی اور کا نام دیا جائے تاہم عمران خان نے ان کی چال الٹ دی۔جس پرچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شیر افضل مروت کو کہہ دیا ہے آئندہ آپ کو ایسی باتیں نہیں کرنی، پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ہم کنگز پارٹی نہیں نہ ڈکٹیٹر شپ ہے کہ اجارہ داری ہو، کور کمیٹی میں 70ممبر ہیں، میٹنگز میں سب کھل کر بات کرتے ہیں، ہم مشترکہ فیصلے کرتے ہیں جس میں پارٹی کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔

شیر افضل مروت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے درمیان تلخی اس وقت دیکھی گئی جب شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو غلط فیصلہ قرار دیا تھا ، جس کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضانے موقف اختیا رکیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ عمران خان کا تھا، میں نے کبھی کوئی درخواست نہیں کی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی کمٹمنٹ صرف عمران خان کیساتھ ہے اور رہے گی، بہتر ہے پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کر لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *