وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نےوفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں۔

سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے تیرہ تک کی 1406خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارتِ قومی صحت کی 160 خالی اسامیاں وزارتِ قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں ہیں۔

وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے پندرہ تک کی 17آسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597آسامیوں کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ ان میں 89اسسٹنٹ سیونگز افسر اور 342جونیئر سیونگز افسر شامل ہیں۔ وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کی گیارہ اور وزارت دفاع میں 465سویلین آسامیوں پر بھرتی کیا جا ئے گی۔

وفاقی نظامت تعلیمات ( وزارت دفاع) کی پانچ اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں دو آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے این او سی کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے جاری کردہ این او سی 6 ماہ تک کیلئے مؤثر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *