ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ  میں نیا ریکارڈ قائم

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹربینک میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قیمت میں22پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60پیسے کا ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 50پیسےمیں خریدا اور  280روپے 25پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک کاروباری اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے38پیسےپر بندہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان سامنے آیا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 100 انڈیکس 700سے زائد پوائنٹس کے اضافے سےملکی تاریخ میں پہلی بار 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *