گندم کی قیمتوں میں بڑی کمی

گندم کی قیمتوں میں بڑی کمی

پنجاب حکومت کی پالیسی سے گندم کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قیمت 1ہزرا روپےتک فی من گرگئی۔

اوپن مارکیٹ فی من گندم تین ہزار سے35سو روپے کی فروخت ہو رہی ہے جبکہ گندم کا پرانا اسٹاک اب بھی 5 ہزارروپے فی من پربیجا جارہارہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتیں اورروٹی سستی کرنے کے کامیاب پروگرام سےغریب عوام خوش ہے جبکہ چھوٹے کسانوں سے گندم کی خریداری کے باعث منافع خور مافیا پریشان ہو گیا ہے۔

ملک بھرمیں گندم کی کٹائی کا سیزن کا آغاز ہو گیا ہے،پنجاب حکومت کی گندم خریداری کی پالیسی واضح نہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کے نرخ سرکاری ریٹ سے 700 سے ایک ہزار روپے فی من تک کم ہو گئے ہیں۔ حکومت نے گندم کے سرکاری ریٹ کو پچھلے سال کی مقررہ قیمت 3900 روپے فی من سے کم کیا ہے۔ مقامی منڈیوں میں کاشتکاروں سے گندم خریدی جارہی ہے، جہاں قیمتیں 3000 سے لے کر 3300 روپے تک ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *