ایران کےصدر ابراہیم رئیسی نے دورہ پاکستان مکمل کر لیا، دفتر خارجہ

ایران کےصدر ابراہیم رئیسی نے دورہ پاکستان مکمل کر لیا، دفتر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنا روزہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کو وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔ تین روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر نے صدر زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کو پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں فریقوں نے نتیجہ خیز بات چیت کی اور تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو جامعہ کراچی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی ۔ گورنر سندھ سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کامران ٹیسوری نے ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لیے اعزاز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *