وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کا تاثر بے بنیاد بات ہے جس سے مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں ہے او ر نہ ہی اس بارے ہماری کوئی سوچ ہے ۔ عطا تارڑ کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی ہم نے اس کے لئے کوئی کوشش کی ہے۔ \
عطا تارڑ نے مزیدکہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )خود بات چیت کا تاثر دے رہے ہیں ۔ جو سرا سر غلط ہے ، یہ بات پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے گریز کریں ، وہ اس لئے یہ کر رہے ہیں کہ ان کا ملکی سیاست میں امیج بہتر ہو لیکن ہمارے ان کا ساتھ مذاکرات نہیں ہوئے اور نہ ہی ہم نے اس حوالے سے کبھی سوچا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، انہیں ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دئیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی بیماری نہیں ہے۔
اُن کو گیسٹرو کی شکایت ہے، اسلام آباد میں اُن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، سارے ٹیسٹ کروائے گئے جو کلیئر ہیں۔ اپنے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے متضات بیانات پر کہا کہ سینئر مسلم لیگی رہنماؤں کو تحفظات ہیں تو کیمرے پر نہیں پارٹی میں بات کریں۔