محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے پر بابر اعظم کا اختلاف

محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے پر بابر اعظم کا اختلاف

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے لیکن کپتان بابر اعظم قطعاً اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں۔

خود محمد رضوان بھی بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کے لئے راضی نہیں ہیں ۔ قریبی ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں، بابر اعظم کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہو ئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں ، وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں۔

شاندار پرفارمنس کے باوجود بطور اوپنر نئے نمبر کی تجویز پر رضوان نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، حالانکہ محمد رضوان پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں منجھے ہوئے بیٹسمن کے طور پر مانے جاتے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے اس طرح کے فیصلے اچھے نہیں ہیں اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور محمد رضوان جس نمبر پر کھیلتے ہیں ان کو اسی نمبر پر کھیلنے دیا جائے تاکہ ان کی بیٹنگ میں کوئی فرق نہ آئے ۔ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان اور فخر زمان ٹی20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر کی دوڑ میں شامل ہیں، دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، محمد رضوان سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کا جلد فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رضوان کو ٹانگ میں تکلیف ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے، ٹیم مینجمنٹ سکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *