شیر افضل مروت اپنے ہی پارٹی کے کچھ رہنماؤں پر برس پڑے

شیر افضل مروت اپنے ہی پارٹی کے کچھ رہنماؤں پر برس پڑے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) چیئرمین کے نام پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے ہی پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے ہیں ۔ شیر افضل مروت اپنے بیانات کے باعث اکثر میڈیا کی ٹاپ اسٹوریز کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب کی بار پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ایک اور انکشاف کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی ) کے نام پر غلط بیانی کی ہے۔ ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پی ٹی آئی رہنما باور کروا رہے تھے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) چیئرمین کے نام پر سپیکر نہیں مان رہے، بانی پی ٹی آئی پر پارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان رہنماؤں کی چال انہی پر الٹ دی۔ ا ن کاکہنا تھا کہ یہ روایت ہے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی ) کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، کسی بھی پارٹی کے رہنما کا اس معاملے پر کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔

سپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی۔ رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے مزیدکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں۔ اور ان کا گراف پارٹی میں گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں۔ ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا گیالیکن انہوں نے کسی کو گھاس نہیں ڈالی ۔ انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *