وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کی پریس کانفرنس،امیرمقام پھٹ پڑے

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کی پریس کانفرنس،امیرمقام پھٹ پڑے

وفاقی وزیر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آئینی فورمز پر کرنے والی باتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی پریس کانفرنس نیشنل سکیورٹی اور دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔ علی امین گنڈا پور نے یہ نکات متعلقہ فورمز پر کبھی کیوں نہیں اٹھائے جن میں وہ شریک ہوتے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے واپس آنے کی بنیادی وجہ ان کے لیڈر کی بطور وزیر اعظم غلط پالیسیاں تھیں، ان پالیسیوں کا خمیازہ آج پاکستان بھگت رہا ہے۔ اور ان دہشت گردوں کی وجہ سے ملک میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو ئی ہیں ۔ ان قیمتی جانوں کے ورثاء کو انصاف کون دلوائے گا ؟۔

وفاقی وزیر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا آپ نے مذاکرات کے نتیجے میں دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا اور واپس لا کر آباد کیا، جیلوں سے نکل کر دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے اور دہشت گردی شروع کی۔دہشت گردوں نے ملک میں کئی بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا ۔ آپ اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ ڈالیں۔ 10سام سے آپ خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار ہیں اور صوبہ مکمل طور پر کنگال ہوچکا ہے، نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر سیاست اور سستی شہرت کا حصول قابل مذمت ہے۔ جس کے لئے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وفاق کے پاس خیبر پختونخوا کا کوئی معاملہ زیر التواء نہیں۔ انجینئرامیر مقام نے کہا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورصوبائی تعصب کا تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ وفاق اور صوبائی اکائیوں کے درمیان امور طے کرنے کے آئینی فورمز پر بات کرنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *