محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں میں الڑٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ بلوچستان کے کچھ اضلاع میں 24اپریل سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہو سکتا ہے،اس نئے سسٹم کی وجہ سے 24سے 27اپریل تک صوبے میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی جارہی ہے۔صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے اور نوکنڈی و دالبندین میں تیز ہواوٴں اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 15، سبی میں 37، نوکنڈی میں 36، تربت میں 38، ساحلی علاقوں جیوانی میں 30اور گوادر میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بلوچستان کے ضلع زیا رت، شیرانی،مو سیٰ خیل ،نو شکی، پشین ، ہرنائی، ژوب، بار کھان، کو ہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے متعلقہ محکموں اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں 25 شام/رات سے 29 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش/ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد میں 26سے29اپریل کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بعض مقا ما ت پر درمیانی / تیز موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔ جبکہ26 سے28 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *