سونا فی تولہ 7800روپے سستا ہو گیا

سونا فی تولہ 7800روپے سستا ہو گیا

سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری آگئی ، ملک میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 40ہزار پر آگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 6ہزار 687روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 2650 روپے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کمی 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے جبکہ 10گرام سونا 3021 روپے کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے کا ہو گیا تھا اسی طرح ایک تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے کی ہوگئی تھی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.71 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.82 ،18 قیراط 215.04 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 250.88 ریال رہی۔مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 286,710 ریال میں دستیاب رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *