سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے تعلقات مزید مضبوط ہونے چاہئیں۔
شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پینشن لینا پڑے گی کیونکہ اٹھارہ سال میں تو ویسے بھی پینشن ہو جاتی ہے، میرے کیس کو بھی چودہ سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کہا کہ حکومت کو اس کیلئے محنت کرنا ہو اور بہترین فیصلے لینے پڑیں گے جو عوام کی بہتری کیلئے ہوں ۔ کیونکہ پہلے ہی اس ملک میں ایک ناکام حکومت تھی اب دعا کریں گے اللہ پاک ہی انہیں ہدایت دے ۔ پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ان کیساتھ ہمارے تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہیے، گیس پائپ لائن سیاسی ایشو نہیں ہے یہ ایک لیگل ایشو ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت 25 مئی تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی۔عدالتی عملہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں۔
عدالتی عملہ نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ شاہدخاقان عباسی اور کے بیٹےعبداللہ خاقان نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی ۔ بعدازاں کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔