ایران کیساتھ تجارتی معاہدے،پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،امریکا

ایران کیساتھ تجارتی معاہدے،پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،امریکا

امریکا نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، ہم تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ہم تجارتی معاہدہ پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے۔ امریکی محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، اسرائیل نے رفاہ فوجی آپریشن نہیں کیا ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *