ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، شاندار استقبال

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، شاندار استقبال

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئی ، وزیراعلی مریم نواز نے انکا استقبال کیا ۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاہور پہنچنے پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے شاندار استقبال کیا ۔ ایرانی صدروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملیں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائیگا۔جس کے بعد ڈاکٹرابراہیم رئیسی علامہ اقبال کےمزارپرحاضری بھی دینگے۔جس کے بعد وہ کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے ۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،صدر ابراہیم رئیسی نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *