عمران خان کی حکومت گرانے سے متعلق سوال جنرل باجوہ نے کیا کہا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کی حکومت گرانے سے متعلق سوال  جنرل باجوہ نے کیا کہا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ سے ایک شادی میں ملاقات ہو ئی جس میں انہوں امریکا کیساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے الزام کی تردید کی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں مجیب الرحمان شامی کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ شادی میں ملاقات کے دوران عمران خان کی حکومت گرانے سے متعلق سوال پرانہوں جواب دیا کہ امریکا کیساتھ مل کر انہوںنے حکومت نہیں گرائی ۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال لیا اور کہا کہ نواز شریف کو لندن بھجوانے میں بھی انہوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں پاکستان کے انتخابات پر سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے بطور گواہ اپنے بیان میں کہا کہ سائفر کے حوالے سے لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں، امریکا یا میں نے عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے تھے۔انکا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے الزامات کے دوران مجھے اور میری فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *