ویرات کوہلی پر امپائر کیساتھ بحث کرنے پر میچ کی 50فیصد فیس کا جرمانہ عائد

ویرات کوہلی پر امپائر کیساتھ بحث کرنے پر میچ کی 50فیصد فیس کا جرمانہ عائد

آئی پی ایل میں امپائر کیساتھ بحث کرنا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑا، میچ کا 50فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلوروکی نمائندہ کرتے ہوئے ویرات کوہلی شاندار فارم میں نظر آئے۔کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دیے گئے۔ 222رنز ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے صرف 7گیندوں پر 18رنز بنائے۔تاہم تیسرے اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی کیچ آؤٹ ہوگئے، ایسا ظاہر ہوا کہ یہ نو بال ہے تاہم تھرڈ امپائر نے بال کو درست قرار دیا۔ویرات کوہلی تھرڈ امپائر کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شروع میں تو جانے لگے لیکن پھر امپائروں سے بحث کرنے دوبارہ واپس آگئے۔وہ پویلین کی طرف واپس جاتے ہوئے بھی انتہائی غصے میں نظر آئے اور اپنے بلے کو زمین پر پٹختے رہے۔اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری اوور میں ایک رن سے شکست دی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے تجویز دی ہے کہ روہیت شرما اور ویرات کوہلی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کریں۔ آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلز کے ڈائریکٹر کرکٹ نے نئی دہلی میں میڈیا ایونٹ کے دوران کہا کہ بھارتی ٹیم کےلیے ضروری ہے کہ وہ بلاخوف کھیلے۔انکا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمر اور نوجوان کھلاڑی کھلانے کی کوئی قید نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جمی اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور میچز میں 30،30اوورز کرواتے ہیں جبکہ ایم ایس دھونی ابھی بھی چھکے لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دونوں ہی کھلاڑیوں کی عمریں 40کے عشرے میں پہنچ چکی ہیں۔ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ضروری یہ ہے کہ چھکے لگائے جائیں اور ویرات کوہلی کے پاس 40گیندوں پر سنچری بنانے کی صلاحیت ہے، یہ سب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بےخوف اور آزادانہ کھیلنے پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روہیت شرما اور ویرات کوہلی کو اوپننگ کرنے چاہیے۔ بھارت کو چاہیے کہ جائے اور مار دھاڑ کرے۔انکا کہنا تھا کہ روہیت شرما، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادیو، شوم دوبے، ہاردیک پانڈیا وغیرہ جیسے باصلاحیت کھلاڑی بھارت کے پاس ہیں اور تمام ہی کے پاس چھکے لگانے کی زبردست صلاحیت ہے۔ سارو گنگولی نے کہا کہ بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت متوازن ہونا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *