چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 4افراد ہلاک اور 10لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی چین میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ کے وسیع جنوبی صوبے میں شدید بارش ہوئی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے بارے میں سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ایسا سیلاب صدی میں صرف ایک بار دیکھا جا سکتا ہے‘۔ جبکہ خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ “زاؤ چنگ شہر میں 3 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ باقی ایک شوگوان شہر میں ریسکیو اہلکار ہے۔’ رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 دیگر افراد لاپتا ہیں جبکہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ چین، شدید موسم سے ناآشنا نہیں ہے لیکن حالیہ برسوں میں ملک کو شدید سیلاب، خشک سالی اور ریکارڈ گرمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گوانگ ڈونگ بھر میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 45 ہزار سے زیادہ کو شمالی شہر چنگ یوان سے نکالا گیا، جو دریائے بی کے کنارے آباد ہے، جو وسیع تر دریائے پرل ڈیلٹا میں ایک معاون ندی ہے۔ موسلا دھار بارش پیر کو جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ موسمیاتی حکام نے ہانگ کانگ اور شینزین سمیت بڑے شہروں سے متصل سمندر کا حصے گوانگ ڈونگ کے ساحلی پانیوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ پڑوسی صوبے فوزیان، گوئژو اور گوانگشی کے کچھ حصے بھی ’شدید قلیل مدتی بارش‘ سے متاثر ہوں گے۔