پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی قیادت نے جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دیدی۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی بدترین دھاندلی کر کے اپنے امیدواروں کو جتوایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ لیگی امیدوار کو ووٹ ملنا ہی دھاندلی ہے، لاہور اور گجرات میں جعلی طور پر امیدواروں کو ہروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نقل کیلئے بھی عقل چاہیے مگر بدقسمتی سے یہاں عقل کا فقدان ہے۔ عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ ڈی پی او گجرات بھی دھاندلی میں ملوث تھے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں دھاندلی کے خلاف جمعے کے روز احتجاج کریں گے جبکہ دھاندلی کے خلاف تحریک کا آغاز فیصل آباد سے ہوگا اور پانچ مارچ کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔

اس سے قبل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہرصوبے میں جلسے کروں گا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا، حق اگرنہیں دیا جاتا تو چھین لیں گے، 9 مئی کے بعد ورکرز اور پولیس کو آمنے سامنے لایا جا رہا ہے، لوگوں پر 9 مئی کی ایف آئی آرز ختم کر کے دکھائوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین علی گنڈا پور نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بد ترین دھاندلی کو دہرایا گیا ۔ ہمارے امیدواروں کے دفاتر جلائے گئے اور انتخابی مہم نہیں چلانے نہیں دی گئی تاہم انہوں نے کہاکہ ہم باجوڑ میں الیکشن میں عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہیں وہاں حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *