مراد سعید اور شیریں مزاری سمیت تحریک انصاف کے بڑے نام ECL سے خارج

مراد سعید اور شیریں مزاری سمیت تحریک انصاف کے بڑے نام ECL سے خارج

تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر، وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کایبنہ میں شامل ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک انصاف کی سابق حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظور دیدی گئی۔ان میں بانی پی ٹی آئی ، زلفی بخاری ،مراد سعید،علی امین گنڈاپور ، پرویز خٹک، غلام سرور، علی زیدی ، خسرو بختیار ، اعظم سواتی، شیریں مزاری، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی

یادرہے کہ نیب کی سفارش پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں نامزد سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔ جبکہ25  مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے، رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر پولیس کی سفارش پر کیا گیا تھا۔

ای سی ایل کے تحت وفاقی حکومت کسی شہری کو بیرون ملک سفر سے روک سکتی ہے۔ ای سی ایل کو لگاتار اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں خصوصا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی جاتی ہے، جو ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی بین الاقوامی سرحدی راستوں پر انٹیگریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کی مدد سے ملک سے جانے والوں کے نام وفاقی حکومت کی ای سی ایل سے میچ کرتے ہیں، اور کسی مسافر کا نام اس فہرست میں موجود ہونے کی صورت میں اسے بیرون ملک سفر سے روک دیا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *