آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید تعاون کی رضامندی ظاہر کر دی

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید تعاون کی رضامندی ظاہر کر دی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان سے مزید تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے نئے بیل آئوٹ پیکج کے حصول میں دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان سے تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد ازور نے کہا ہے کہ حالیہ قرض پروگرام نے پاکستان کو معاشی استحکام کا موقع دیا، پاکستانی معیشت کا آخری جائزہ کامیاب رہا ہے، ذرمبادلہ زخائر میں بہتری اورترقی کے امکانات بھی بہترہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دوطرفہ شراکت دار بھی اضافی مالی مدد فراہم کرنے کے منتظر ہیں، آخری جائزہ بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، توانائی کےشعبے میں اصلاحات ایک اہم ضرورت اور ترجیح ہے، نجی شعبے اور برآمدات کی طرف زیادہ توجہ دینا ہوگی، پاکستان کی جانب سے نئے پروگرام کا مقصد چند اہم معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد لینا ہے، اس پروگرام سے پاکستان کومعاشی استحکام کوبرقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر کے ’بڑے اور طویل مدتی‘ قرض پروگرام کی درخواست کر رہا ہے اور فنڈ کے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب مشن اسلام آباد میں واپس آ جائے گا تو ہم پھر ترجیحات اور اصولوں پر اتفاق کریں گے ہمارے اپنے خیالات ہیں جو ہم آئی ایم ایف کو بتائیں گے لیکن اس کے بجائے میں پروگرام کے حجم اور مدت کو مشترکہ اجلاسوں پر چھوڑتا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اورنگ زیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے گذشتہ ہفتے سے واشنگٹن میں ہیں ان کا دورہ اس جنوبی ایشیائی ملک کے لیے ایک اہم ہے کیونکہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا تین ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام اسی ماہ ختم ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *